جمعرات، 30 جولائی، 2015

آؤٹ لک کے ساتھ جی میل اکائنٹ منسلک کرنا How to Add Your Gmail Account to Outlook

0 comments
آج ہم آپ کو یہ بتانے جا رہے ہیں کہ Microsoft OutLook میں آپ اپنا جی میل اکاؤنٹ کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔لیکن اس سے پہلے ان حضرات کے لئے جو Microsoft OutLook کی افادیت سے ناواقف ہیں یہ بتانا ضروری ہے کہ  Microsoft OutLook ہے کیا اور اس کے کیا فائدے ہیں۔
Microsoft OutLook ونڈوز کا ایک پروگرام ہے اور Microsoft Office کا حصہ ہے۔ جس کے ذر‏یعے آپ ای میل بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔ اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں جو جی میل یا کسی بھی اور اکاؤنٹ میں آپ کو میسر نہیں ہوتے۔
مثلاّ آپ Microsoft OutLook کے ذريعے اپنی پرانی ای میل بغیر انٹرنیٹ کنکشن کے دیکھ سکتے ہیں یا اگر آپ کو کوئی بھی پرانی اٹیچمنٹ ڈاؤن لوڈ کرنی ہو تو اس کے لئے آپ کو انٹرنیٹ کنیکشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔

آئیے اب ہم یہ جانتے ہیں کہ جی میل کو Microsoft OutLook کے ساتھ منسلک کیسے کیا جاتا ہے۔

سب سے پہلے آپ کو اپنے ای میل کی سیٹنگ تبدیل کرنی ہوں گی۔ 
اپنے براؤزر کو کھولیں اور جی میل اکاؤنٹ میں سائن ان کریں اور اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں جائیں اور سیٹنگ پر کلک کریں۔
اس کے بعد ایک پیج کھل جائے گا جس میں بہت سے آپشن ہوں گے یہاں آپ کو Forwarding and POP/IMAP پر کلک کرنا ہو گا جس کے بعد آپ کے سامنے نیچے تصویر میں دیا ہوا صفحہ کھل جائے گا۔
اس صفحہ پر Enable IMAP پر کلک کریں۔


جب آپ Enable IMAP کو کلک کریں گے تو اس کے ساتھ ہی کچھ اور آپشن کھل جائیں گے۔ ان آپشنز کو آپ تبدیل نہیں کریں گے لیکن اگر یہ آپشن سامنے کی تصویر پر سیٹ نہ ہوئے ہوں تو ان کو سرخ دائروں کے مطابق سیٹ کر دیں۔اس کے بعد Save Changes کے بٹن پر کلک کریں۔ یہاں آپ کی اکاؤنٹ سیٹنگ کا مرحلہ ختم ہو جاتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اپنے براؤزر کو بند کر سکتے ہیں۔




یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب ہم جانیں گے کہ اس اکاؤنٹ کو Microsoft OutLook میں کیسے کنفیگر کیا جائے۔

اس کے لئے آپ اپنے کمپیوٹر کی سکرین پر دائیں جانب نیچے Start   کے بٹن کو دبائیں اور یہاں کھلنے والی ونڈو میں جو سرچ بار ہو اس میں outlook لکھیں۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں Microsoft OutLook انسٹال ہے تو آپ کو اس ونڈو میں outlook لکھا نظر آئے گا۔ اس پر کلک کرنے سے Microsoft OutLook کھل جائے گا۔







یہاں آپ نیچے دی گئی تصویر کے مطابق File پر کلک کریں گے۔

اب آپ کے سامنے ایک نیا صفحہ کھلے گا جس میں آپ Add Account پر کلک کریں گے۔
Add Account پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک الگ چھوٹا صفحہ کھلے گا جہان آپ کو اپنا نام اور ای میل کی معلومات لکھنی ہیں۔
اس کھلنے والے صفحے میں دو طریقے سے ای میل کو منسلک کیا جا سکتا ہے لیکن فی الحال ہم پہلے طریق کے مطابق ہی ای میل کو کنفیگر کریں گےجو کہ خودکار طریقے سے ہمارے ای میل کو Microsoft OutLook کے ساتھ منسلک کردے گا۔
خیال رہے کہ سامنے دی گئی تصویر کے مطابق نمبر 1 والے خانے میں اپنا نام لکھیں اور نمبر 2 والے خانے میں اپنا وہ ای میل لکھیں جو آپ کو Microsoft OutLook کے ساتھ منسلک کرنا ہے جبکہ نمبر 3 اور نمبر 4 والے خانے میں اپناا وہی پاسورڈ ڈالیں جو آپ کے اس ای میل کا پاسورڈ ہے۔ اس کے بعد Next کے بٹن پر کلک کریں۔
Next کے بٹن پر کلک کرنے کے اس مرحلے میں آپ کا کام حتم ہوا۔ اب آپ کے سامنے ایک اور صفحہ کھلے گا جس میں آپ کے ای میل کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور آپ کا ای میل تلاش کرنے کے پیغام سامنے دی گئی تصویر کے مطابق آ رہے ہوں گے۔ یہ مرحلہ مکمل ہونے میں کچھ وقت بھی لگ سکتا ہے لہذا اس مرحلے کے مکمل ہونے تک انتظار کریں۔ یہ مرحلہ مکمل ہونے پر تصویر نمبر 2 کی طرح آپ کو e-mail account successfully configured کا پیغام لکھا نظر آئے گا۔ اب آپ تصویر نمبر 2 کے مطابق Finish کے بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد Microsoft OutLook آپ کے ای میل پر ٹیسٹ میسج بھیجے گا۔ اور اس کے ساتھ ہی آپ کا ای میل اکاؤنٹ  Microsoft OutLook کے ساتھ منسلک ہو چکا ہے۔

نوٹ:- تمام مراحل کے مکمل ہونے کے بعد آپ اپنی ای میل فوراّ اپنے OutLook میں نہیں پائیں گے بلکہ Microsoft OutLook آپ کی تمام ای میلز کو سرور سے ڈاؤن لوڈ کرے گا جس کی پراگرس آپ اپنے اکاؤنٹ کے نیچے ایک بار کی صورت میں دیکھ پائیں گے اور جوں جوں آپ کی ای میل ڈاؤن لوڈ ہوتی جائیں گی آپ کو ایک ایک مخصوف آواز کے ذریعے اور دائیں جانب نیچے ایک پاپ اپ ونڈو میں اس کے بارے میں مطلہ کیا جاتا رہے گا اور ساتھ ہی کچھ ای میلز آپ کو اپنے ان باکس میں بھی نظر آنے لگیں گی۔ البتہ اس دوران آپ Microsoft OutLook سے ای میل بھیج سکتے ہیں۔

اگر آپ Microsoft OutLook کے بارے میں کچھ مزید جاننا چاہتے ہیں یا اس میں سے کسی مرحلے پر آپ کو کوئی دشواری ہوتی ہے تو برائے مہربانی کمنٹ میں اس کا ذکر کریں یا اوپر Contact Us پر کلک کر کے ہم سے رابطہ کریں۔ ہم اگلی پو سٹ میں اس کے بارے میں آپ کو مزید آگاہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

بدھ، 29 جولائی، 2015

ونڈوز میں زپ یا رار فائل بنانے اور کھولنے کا طریقہ How to make and open Zip or RAR file in windows

0 comments
کبھی کبھار ایسی ای میل موصول ہوتی ہے جس میں درجن بھر کے قریب فائلوں کی اٹیچمنٹس موجود ہوتی ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بعض صارفین ونڈوز میں زپ فائل بنانے کا طریقہ نہیں جانتے۔ ZIP یا RAR فائل کے دو بڑے فائدے ہیں۔ ایک یہ کہ بہت سی فائلیں اکٹھی ہو کر ایک فائل کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ دوسرا یہ کہ انفرادی طور پر تو یہ فائلیں بڑے سائز کی ہوتی ہیں، لیکن ZIP یا RAR فائل کی صورت میں کمپریس ہو کر یہ بہت چھوٹے سائز میں آجاتی ہیں۔ ای میل کے لیے یہ دونوں باتیں فائدہ مند ہیں کہ بہت سی فائلوں کی بجائے صرف ایک چھوٹے سائز کی فائل کو اٹیچ کرنا پڑتا ہے۔
 آئیں ونڈوز میں ZIP یا RAR فائل بنانے اور اسے کھولنے کا طریقہ سیکھتے ہیں۔
Winzip یا Winrar ڈاؤن لوڈ کریں۔
اگر آپ کے کمپیوٹر میں یہ سافٹ وئیر موجود نہیں ہو گا تو اس قسم کی فائل داؤن لوڈ کرنے پر آپ اس کو کھول نہیں پائیں گے۔

یو ں تو انٹرنیٹ پر فائل کو کمپریس کرنے کے لئے کئی سافٹ ویئر موجود ہیں لیکن ہم winrar کو ویادہ ترجیح دیتے ہيں۔
WinRAR ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔

نئی کھلنے والی ونڈو میں آپ کو جو لنک نظر آئیں گے اس میں سے اپنے سسٹم کے مطابق 32bit یا 64bit پر کلک کریں۔
اب آپ کی ڈاؤنلوڈنگ شروع ہو جائے گی۔ ڈاؤنلوڈ مکمل ہونے پر اس کو انسٹال کر لیں۔

نوٹ:- اگر آپ کو winrar انسٹال کرنے کا طیقہ معلوم نہیں تو یہاں کلک کر کے طریقہ جانئیے۔

winrar انسٹال ہونے کے بعد اگر آپ کے کمپیوٹر میں اگر کوئی کمپرس کی گئی فائل وجود ہے تو وہ تین کتابوں کی گٹھڑی کی طرح نظر آنے لگے گي 

اب یہ جاننے کا مرحلہ ہے کہ آپ کسی بھی فائل یا فولڈر اور RAR یا UNRAR کیسے کر سکتے ہیں۔

1) اپنے دیسک ٹاپ پر یا کسی بھی ڈرائیو میں کسی بھی فائل یا فولڈر پر رائٹ کلک کریں جس کو کمپریس یا RAR کرنا مقصود ہو۔Add to Archive پر کلک کریں۔
2) اب اپ کے سامنے ایک اور ونڈو آئے گی جس میں آپ کی RAR فائل کا نام اسی فولڈر کے نام سے ہو گا۔ اگر آپ اپنی مرضی کا کوئی نام رکھنا چاہیں تو نمبر ایک کی نشاندہی ہر اس کا نام تبدیل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کمپریس ہونے کے بعد آپ کی فائل ڈیلیٹ ہو جائے توتصویر میں نمبر 2 والے خانے کو چیک کردیں۔اگر آپ اپنی اس نئی بننے والی RAR فائل کو پاسورڈ لگانا چاہیں تو تصویر میں نمبر 3 والے بٹن کو کلک کر کے پاسورڈ سیٹ کر سکتے ہیں۔winRAR کی اس ونڈو میں اور بھی کئی آپشن ہیں اگر آپ ان کے بارے میں جاننا چاہیں تو ہمارے ساتھ رابطہ کریں یا اس پوسٹ کے کمنٹ میں ذکر کریں تو ہم اس پر ایک اور پوسٹ لکھنے میں فخر محسوس کریں گے۔ اس سب کے بعد آپ ok کے بٹن پر کلک کریں گے تو آپ کی فائل winRAR فائل میں آ جائے گی اور اوپر دی گئی تصویر کی طرح کتابوں کی گٹھڑی کی شکل میں نظر آئے گي۔
نوٹ:- Delete files after archiving کا آپشن کلک کرنے سے آپ کی فائل جس کو آپ نے RAR کرنے کے لئے رائٹ کلک کیا تھا ڈیلیٹ ہو گی جب کہ آپ کی وہی فائل یا فولڈر اس RAR فائل میں ب‏غیر کسی تبدیلی کے محفوظ رہے گا اور آپ جب چاہیں نیچے دیئے گئے طریقے سے اسے دوبارہ اپنی اصل شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔

اب ہم یہ جانیں گے کہ اس فائل کو دوبارہ عام فولڈر کی طرح کیسے کھولا جا سکتا ہے۔

یہاں ہم آپ کو یہ بتانے جا رہے ہیں کہ آپ اس RAR فائل کو UnRAR (عام حالت میں لانے کا عمل) کیسے کر سکتے ہیں۔

یہ ایک بہت آسان اور سادہ عمل ہے لیکن اگر کچھ لوگ اس کے بارے میں نہیں جانتے تو اس طریقہ سے اس کو UnRAR کر سکتے ہیں یا عام حالت میں لا سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ اوپر دئے ہوئے طریقے کے مطابق بنائی جانے والی یا کسی بھی RAR فائل پر کلک کریں گے تو ایک ونڈو کھلے گی جس میں سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اس ونڈو میں Extract to new folder پر کلک کریں گے تو یہ فائل پہلے کی طرح عام فولڈر کی شکل میں آ جائے گی جب یہ RAR فائل بھی اپنی جگہ موجود رہے گی۔Extract to New folder میں New folder آپ کی فائل کا نام ہے جو کہ آپ کی RAR فائل کے نام سے ہوگا مثلاّ اگر آپ کی فائل کا نام XYZ ہے تو Extract to New folder کی جگہ Extract to XYZ ہو گا۔
یہاں آپ کو Extract to New folder کے ساتھ اور بھی آپشن دکھائی دے رہے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
Open with WinRAR یہ آپشن آپ کی فائل کو WinRAR کے اندر ہی کھولنے کے لئے ہے۔
Extract files یہ آپشن کلک کرنے پر ایک اور ونڈو کھلے گی جس میں آپ کوئی بھی ڈرائیو یا فولڈر سیلکٹ کر سکتے ہیں جہاں اس فائل یا فولڈر کو رکھنا مقصود ہو۔
Extract Hare یہ آپشن بھی Extract to new folder کی طرح ہی ہے جو کہ آپ کے فولڈر کو اسی جگہ عام حالت میں کھول دے گا۔


نوٹ:- اگر آپ اس میں سے کسی عمل کے بارے میں مزید جاننا چاہیں کمپیوٹر کے مطالق کسی اور مسلئے کے بارے میں جاننا چاہیں تو براہ مہرابانی اس پوسٹ کے کمنٹ میں ہمیں آگاہ کريں یا ہم سے رابطہ کرنے کے لئے Contact Us پر کلک کریں۔


منگل، 28 جولائی، 2015

ونڈوز سیون اور ایٹ پر ہاٹ سپاٹ بغیر سافٹ ویئر Make Wifi Hotspot on Win 7/8 without Software

0 comments
وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنا کر کمپیوٹر پر چلنے والے انٹرنیٹ کو دیگر وائرلیس ڈیوائسز جیسے کہ اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ وغیرہ سے شیئر کیا جا سکتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح بہت ہی آسانی سے ونڈوز سیون اور ایٹ  کے حامل لیپ ٹاپ پر بغیر کسی سافٹ ویئر کے صرف کمانڈ پرامپٹ کی مدد سے ہاٹ اسپاٹ بنایا جا سکتا ہے۔ونڈوز سیون اور ایٹ پر اس کام کے لیے بالکل ایک ہی طریقہ رائج ہے۔
سب سے پہلے اسٹارٹ بٹن پر کلک کر کے cmd ٹائپ کریں۔ جیسے ہی سی ایم ڈی نظر آئے اس پر رائٹ کلک کرتے ہوئے Run as administrator پر کلک کریں۔
سب سے پہلے مرحلے پر ہم نے چیک کرنا ہے کہ آیا ہمارا کمپیوٹر یہ ہاٹ اسپاٹ بنانے کے قابل ہے بھی کہ نہیں۔ اس بات
کی تصدیق کے لیے یہ کمانڈ چلائیں:

netsh wlan show drivers

   "yes" کے سامنے  “Hosted network supported”اگر نتائج میں

لکھا ہے تو سمجھیں آپ کا کمپیوٹر یہ وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنا سکتا ہے۔ 
"No" کے سامنے  “Hosted network supported”اگر نتائج میں 
لکھا ہے تو اس کا مطلب ہے آپ کے کمپیوٹر میں یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔ آپ کو وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنانے کے لیے کوئی سافٹ ویئر ہی استعمال کرنا ہو گا۔ اس کے لیے درج ذیل مضامین ملاحظہ کیجیے
اگر کمانڈ کے جواب میں ’’یس‘‘ لکھا ہوا تھا تو اب وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنانے کے لیے آپ کو درج ذیل کمانڈ استعمال کرنی ہو گی:

netsh wlan set hostednetwork mode=allow ssid=computingpk key=12345678
کمانڈ میں ssid کے آگے آپ اپنی پسند کا نام منتخب کر سکتے ہیں جیسے کہ ہم نے ’’کمپیوٹنگ پی کے‘‘ لکھا ہے۔ اس کے آگے key میں پاس ورڈ منتخب کرنا ہوتا ہے۔ پاس ورڈ کم از کم آٹھ حرفی ہونا ضروری ہے۔
اگر آپ یہ کمانڈ درستگی سے چلائیں گے تو درج ذیل پیغام ملے گا:
The hosted network mode has been set to allow.
The SSID of the hosted network has been successfully changed.
The user key passphrase of the hosted network has been successfully changed.

جبکہ کسی غلطی کی صورت میں ایک طویل پیغام نظر آئے گا جس کے شروع میں Invalid کمانڈ لکھا ہو گا۔
اب ہم نے کامیابی سے ہاٹ اسپاٹ بنا لیا ہے اور اسے بس ON کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے
درج ذیل کمانڈ استعمال ہو گی:

netsh wlan start hostednetwork

یہاں یہ یاد رکھیں کہ اسے بند کرنے کے لیے start کی جگہ stop لکھنا ہو گا۔ یعنی جب اس ہاٹ اسپاٹ کی ضرورت نہ ہو بہتر ہے کہ اسے آف کر دیں۔
یہ کمانڈ چلاتے ہی آپ کو درج ذیل پیغام ملے گا:
The hosted network started

اب آپ اپنے اس ہاٹ اسپاٹ کو کسی بھی وائی فائی سپورٹڈ ڈیوائس سے استعمال کر سکتے ہیں۔

جمعرات، 23 جولائی، 2015

ونڈو ایکس۔پی انسٹال کرنے کا طریقہ How to Install window Xp

0 comments

ونڈو ایکس پی انسٹال کرنے کے لیے ونڈو ایکس پی کی ڈسک سی ڈی ڈرائیو میں ڈال کرکمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔جب کمپیوٹر پر پریس اینی کِی کا آپشن آئے تو کوئی بھی کی پریس کر دیں۔ پھر ونڈو کی لوڈنگ ہونا شروع ہو جائے گی۔ اس کو لوڈ ہونے دیں جب ڈسک ٹاپ پے پارٹیشن شو ہو جائے تو اُن میں سے(c drive) کو سلیکٹ کریں ۔اور نیچے بار کے آپشن میں سے enter کو press کریں۔ ونڈو کو انسٹال کرنے کے لیے۔اس کے بعد windowکا اگریمنٹ آ جائے گا F8کو
press کر کے اگریمنٹ کوaccept کر لیں۔اس کے بعد ایک اور آپشن شو ہو گا جس کے status barمیں3 آپشن ہوں گے۔ c ہو گا countinuکے لیے تو c کو پریس کر دیں۔ اس کے بعد پارٹیشن کو فارمیٹ کرنے کا آپشن آئے گا جن میں سے formate the partion using the NTFS file system کو تیر والی کیز سے سلیکٹ کریں اور اس کو countinu کرنے کے لئے enter کی کو پریس کر دیں۔ پھر اس کے بعد آپشن آئے گا کے آپ واقعی فارمیٹ کرنا چاہتے ہیں تو F کے بٹن کو پریس کریں۔ جب f کو پریس کر دین تو فارمیٹ شروع ہو جائے گی۔پھر فارمیٹ مکمل ہونے کے بعد window  کی فائلیں کاپی ہونا شروع ہو جائیں گی۔ کاپی مکمل ہونے کے بعد سسٹم reboot ہو جائے گا۔
اس کے بعد 39منٹ شو ہوں گے انسٹا لیشن مکمل ہونے کے لیے اس کے بعد 32منٹ سے لے کر 29 منٹ کے درمیان آپشن ظاہر ہوں گے۔ مثلا insert the window cd key وغیرہ پاسورڈ لگانا ہوں تو لگانے کے آپشن ہوں گے۔پھر انسٹا لیشن مکمل ہونے کے بعد computer پھر reboot ہوجائے گا۔اب ونڈو مکمل ہو چکی ہے۔