بدھ، 29 جولائی، 2015

ونڈوز میں زپ یا رار فائل بنانے اور کھولنے کا طریقہ How to make and open Zip or RAR file in windows

0 comments
کبھی کبھار ایسی ای میل موصول ہوتی ہے جس میں درجن بھر کے قریب فائلوں کی اٹیچمنٹس موجود ہوتی ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بعض صارفین ونڈوز میں زپ فائل بنانے کا طریقہ نہیں جانتے۔ ZIP یا RAR فائل کے دو بڑے فائدے ہیں۔ ایک یہ کہ بہت سی فائلیں اکٹھی ہو کر ایک فائل کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ دوسرا یہ کہ انفرادی طور پر تو یہ فائلیں بڑے سائز کی ہوتی ہیں، لیکن ZIP یا RAR فائل کی صورت میں کمپریس ہو کر یہ بہت چھوٹے سائز میں آجاتی ہیں۔ ای میل کے لیے یہ دونوں باتیں فائدہ مند ہیں کہ بہت سی فائلوں کی بجائے صرف ایک چھوٹے سائز کی فائل کو اٹیچ کرنا پڑتا ہے۔
 آئیں ونڈوز میں ZIP یا RAR فائل بنانے اور اسے کھولنے کا طریقہ سیکھتے ہیں۔
Winzip یا Winrar ڈاؤن لوڈ کریں۔
اگر آپ کے کمپیوٹر میں یہ سافٹ وئیر موجود نہیں ہو گا تو اس قسم کی فائل داؤن لوڈ کرنے پر آپ اس کو کھول نہیں پائیں گے۔

یو ں تو انٹرنیٹ پر فائل کو کمپریس کرنے کے لئے کئی سافٹ ویئر موجود ہیں لیکن ہم winrar کو ویادہ ترجیح دیتے ہيں۔
WinRAR ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔

نئی کھلنے والی ونڈو میں آپ کو جو لنک نظر آئیں گے اس میں سے اپنے سسٹم کے مطابق 32bit یا 64bit پر کلک کریں۔
اب آپ کی ڈاؤنلوڈنگ شروع ہو جائے گی۔ ڈاؤنلوڈ مکمل ہونے پر اس کو انسٹال کر لیں۔

نوٹ:- اگر آپ کو winrar انسٹال کرنے کا طیقہ معلوم نہیں تو یہاں کلک کر کے طریقہ جانئیے۔

winrar انسٹال ہونے کے بعد اگر آپ کے کمپیوٹر میں اگر کوئی کمپرس کی گئی فائل وجود ہے تو وہ تین کتابوں کی گٹھڑی کی طرح نظر آنے لگے گي 

اب یہ جاننے کا مرحلہ ہے کہ آپ کسی بھی فائل یا فولڈر اور RAR یا UNRAR کیسے کر سکتے ہیں۔

1) اپنے دیسک ٹاپ پر یا کسی بھی ڈرائیو میں کسی بھی فائل یا فولڈر پر رائٹ کلک کریں جس کو کمپریس یا RAR کرنا مقصود ہو۔Add to Archive پر کلک کریں۔
2) اب اپ کے سامنے ایک اور ونڈو آئے گی جس میں آپ کی RAR فائل کا نام اسی فولڈر کے نام سے ہو گا۔ اگر آپ اپنی مرضی کا کوئی نام رکھنا چاہیں تو نمبر ایک کی نشاندہی ہر اس کا نام تبدیل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کمپریس ہونے کے بعد آپ کی فائل ڈیلیٹ ہو جائے توتصویر میں نمبر 2 والے خانے کو چیک کردیں۔اگر آپ اپنی اس نئی بننے والی RAR فائل کو پاسورڈ لگانا چاہیں تو تصویر میں نمبر 3 والے بٹن کو کلک کر کے پاسورڈ سیٹ کر سکتے ہیں۔winRAR کی اس ونڈو میں اور بھی کئی آپشن ہیں اگر آپ ان کے بارے میں جاننا چاہیں تو ہمارے ساتھ رابطہ کریں یا اس پوسٹ کے کمنٹ میں ذکر کریں تو ہم اس پر ایک اور پوسٹ لکھنے میں فخر محسوس کریں گے۔ اس سب کے بعد آپ ok کے بٹن پر کلک کریں گے تو آپ کی فائل winRAR فائل میں آ جائے گی اور اوپر دی گئی تصویر کی طرح کتابوں کی گٹھڑی کی شکل میں نظر آئے گي۔
نوٹ:- Delete files after archiving کا آپشن کلک کرنے سے آپ کی فائل جس کو آپ نے RAR کرنے کے لئے رائٹ کلک کیا تھا ڈیلیٹ ہو گی جب کہ آپ کی وہی فائل یا فولڈر اس RAR فائل میں ب‏غیر کسی تبدیلی کے محفوظ رہے گا اور آپ جب چاہیں نیچے دیئے گئے طریقے سے اسے دوبارہ اپنی اصل شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔

اب ہم یہ جانیں گے کہ اس فائل کو دوبارہ عام فولڈر کی طرح کیسے کھولا جا سکتا ہے۔

یہاں ہم آپ کو یہ بتانے جا رہے ہیں کہ آپ اس RAR فائل کو UnRAR (عام حالت میں لانے کا عمل) کیسے کر سکتے ہیں۔

یہ ایک بہت آسان اور سادہ عمل ہے لیکن اگر کچھ لوگ اس کے بارے میں نہیں جانتے تو اس طریقہ سے اس کو UnRAR کر سکتے ہیں یا عام حالت میں لا سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ اوپر دئے ہوئے طریقے کے مطابق بنائی جانے والی یا کسی بھی RAR فائل پر کلک کریں گے تو ایک ونڈو کھلے گی جس میں سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اس ونڈو میں Extract to new folder پر کلک کریں گے تو یہ فائل پہلے کی طرح عام فولڈر کی شکل میں آ جائے گی جب یہ RAR فائل بھی اپنی جگہ موجود رہے گی۔Extract to New folder میں New folder آپ کی فائل کا نام ہے جو کہ آپ کی RAR فائل کے نام سے ہوگا مثلاّ اگر آپ کی فائل کا نام XYZ ہے تو Extract to New folder کی جگہ Extract to XYZ ہو گا۔
یہاں آپ کو Extract to New folder کے ساتھ اور بھی آپشن دکھائی دے رہے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
Open with WinRAR یہ آپشن آپ کی فائل کو WinRAR کے اندر ہی کھولنے کے لئے ہے۔
Extract files یہ آپشن کلک کرنے پر ایک اور ونڈو کھلے گی جس میں آپ کوئی بھی ڈرائیو یا فولڈر سیلکٹ کر سکتے ہیں جہاں اس فائل یا فولڈر کو رکھنا مقصود ہو۔
Extract Hare یہ آپشن بھی Extract to new folder کی طرح ہی ہے جو کہ آپ کے فولڈر کو اسی جگہ عام حالت میں کھول دے گا۔


نوٹ:- اگر آپ اس میں سے کسی عمل کے بارے میں مزید جاننا چاہیں کمپیوٹر کے مطالق کسی اور مسلئے کے بارے میں جاننا چاہیں تو براہ مہرابانی اس پوسٹ کے کمنٹ میں ہمیں آگاہ کريں یا ہم سے رابطہ کرنے کے لئے Contact Us پر کلک کریں۔


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔