عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ کمپیوٹر کے عام صارفین کے سسٹم میں کئی ایک غیر ضروری پروگرام انسٹال ہوتے ہیں جو کہ نہ صرف آپ کی ہارڈ ڈسک میں جگہ گھیرے رہتے ہیں بلکہ یہ آپ کی معلومات کو بھی چوری کر سکتے ہیں اس کے علاوہ جو سب سے بڑا مسلئہ اس قسم کے غیر ضروری پروگراموں کی وجہ سے بہت سے صارفین کے کمپیوٹر میں دیکھنے میں آیا ہے وہ یہ ہے کہ ان کے پراؤزر میں کئی ایک tool bars ہوتی ہیں اور براؤزر کی ونڈو کم اور tool bars زیادہ نظر آ رہی ہوتی ہیں۔
ہم مثال کے طور پر سامنے کی تصویر میں ایک براؤزر کی تصویر پیش کر رہے ہیں جس میں آپ بہت سی tool bars دیکھ سکتے ہیں۔ ہم یقین سے یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ اگر آپ کے برؤزر میں اس قسم کی tool bars موجود ہیں تو آپ نے ان میں سے آدھی بھی کبھی استعمال نہیں کی ہوں گی اور ناں ہی آپ نے یہ خود سے کسی خاص مقصد کے لئے انسٹال کی ہوں گی۔ بلکہ اکثر لوگوں تو یہ سمجھتے ہیں کہ یہ tool bars براؤزرکا حصہ ہیں۔
ایسا ہر گز نہیں ہے بلکہ یہ tools bars آپ کے براؤزر میں دھوکہ دھی سے مختلف پروگرام انسٹال کرتے ہوئے دال دی جاتی ہیں یا تو آپ کو ان کے بارے میں پوچھا جاتا ہے اور آپ ان کو Yes کلک کر کے خود قبول کر لیتے ہیں۔
نیچے ہم ایک اور تصویر آپ کو دکھا رہے ہیں جو کہ ایک اصل حالت کے اور صاف ستھرے براؤزر کی ہے۔
اگر آپ سامنے دی گئی تصویر کا موازنہ اوپر والی تصویر سے کریں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کوئی دو الگ الگ مخلوق ہیں۔ لیکن حقیت میں یہ دونوں ایک ہی براؤزر کی تصاویر ہیں جن میں سے اوپر والی میں بہت سی tool bars انسال ہو گئی ہیں جب کہ سامنے والی تصویر میں براؤزر اپنی اصل حالت میں ہے۔
آئیے اب ہم یہ جانتے ہیں کہ ان غیر ضروری tool bars سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔
اس کے لئیے ضروری ہے کہ کوئی بھی پروگرام انسٹال کرتے ہوئے جلد بازی میں Next Next پر کلک ناں کریں ایسا کرنے سے کئی فالتو پروگرامز بھی انسٹال ہو جاتے ہیں جن میں سے زیادہ تر نچلے درجے کے سرچ انجن یا مختلف tools bars ہوتی ہیں جو کہ آپ کے براؤزر کے ساتھ منسلک ہو جاتے ہیں اور یہ آپ کے براؤزر کو سست رفتار اور دیکھنے میں بھدا کرنے کے علاوہ آپ کو مطلوبہ سرچ کے بجائے اپنی مرضی کے نتائج کی طرف لے جاتے ہیں اس کے علاوہ ان میں سے کئی پروگرام ایسے بھی ہوتے ہیں جو آپ کو نظر نہیں آتے لیکن یہ آپ کی معلومات کو وقفے وقفے سے اس کو بنانے والی کمپنی تک پہنچاتی رہتی ہیں جس سے ناں صرف آپ کی معلومات غیر محفوظ ہو جاتی ہیں بلکہ آپ کا انٹر نیٹ بھی غیر ضروری استعمال ہوتا رہتا ہے جس سے آپ کو اضافی بل یا سست رفتار انٹرنییٹ انتعمال کرنا پرتا ہے۔ اس لیے انسٹالیشن کے دوران ایسے چیک باکسز کو ہٹا دیں اور کوشش کریں کہ اگر سیٹ اپ میں custom installation کا آپشن ہو تو کسٹم طریقے سے انسٹالیشن کریں۔
اس کو بہتر طریقے سے سمجھانے کے لئے ہم آپ کو مشہور زمانہ Skype کی مثال دے رہے ہیں۔
سامنے کی تصویر سکائپ کی ہے جو کہ آپ انسٹال کرنے دوران دیکھتے ہیں۔ جیسا کہ آپ سامنے کی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں بہت سے آپشن ہیں اور ان کے ساتھ ایک خانے میں چیک کرنے کا آپشن ہے۔ عام طور پر اس قسم کے خانے پہلے سے ہی چیک ہوئے ہوتے ہیں اور آپ کو ان کو ان چیک کرنا ہوتا ہے۔
اس میں مختلف آپشن کو نمبر کے ساتھ نمایاں کیا گیا ہے جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
1) Desktop ( آپ کے کمپوٹر کی سکرین) پر سارٹ کٹ بنائیں۔ (بعض حالات میں ضروری ہے)
2) سیٹ اپ مکمل ہونے کے بعد پرگرام خود بخود چل پڑے۔ (یہ آپ کی مرضی پر منحضر ہے)
3) پروگرام ونڈوز کے ساتھ ہی سٹارٹ ہو جائے گا۔ ( یہاں غیر ضروری ہے لیکن بعض پرگراموں میں ضروری ہے)
4) یہاں آپ سے موزیلا براؤزر FireFox میں سکائپ plugin انسٹال کرنے کی اجازت مانگی جا رہی ہے جو کہ عام طور پر عام صارفین کے لئے بالکل غیر ضروری ہے اور ہم اس کو ان چیک کر کے انسٹال ہونے سے روک سکتے ہیں۔
5) یہ بھی نمبر 4 کی طرح internet Explorer پر وہی plugin انسٹال کرنے کی اجازت مانگی جا رہیں ہے۔
نوٹ:- اوپر دیا گیا سیٹ اپ صرف مثال کے طور پر ہے اسکائپ یا دوسرے پروگراموں میں یہ آپشن یا انسٹال ہونے والی چیزیں مختلف ہوتی ہیں۔

جی سر پلیز فالتو ٹول بار ہٹانے کا طریقہ بتائیں
سر ساتھ یہ بھی بتائیں کہ ہم ونڈو کی گھوسٹ اور بوٹ اے بل یوایس بی کس طرح بناسکتے ہیں؟
جی سر پلیز فالتو ٹول بار ہٹانے کا طریقہ بتائیں
سر ساتھ یہ بھی بتائیں کہ ہم ونڈو کی گھوسٹ اور بوٹ اے بل یوایس بی کس طرح بناسکتے ہیں؟