آج ہم آپ کو یہ بتانے جا رہے ہیں کہ Microsoft OutLook میں آپ اپنا جی میل اکاؤنٹ کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔لیکن اس سے پہلے ان حضرات کے لئے جو Microsoft OutLook کی افادیت سے ناواقف ہیں یہ بتانا ضروری ہے کہ Microsoft OutLook ہے کیا اور اس کے کیا فائدے ہیں۔
Microsoft OutLook ونڈوز کا ایک پروگرام ہے اور Microsoft Office کا حصہ ہے۔ جس کے ذریعے آپ ای میل بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔ اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں جو جی میل یا کسی بھی اور اکاؤنٹ میں آپ کو میسر نہیں ہوتے۔
مثلاّ آپ Microsoft OutLook کے ذريعے اپنی پرانی ای میل بغیر انٹرنیٹ کنکشن کے دیکھ سکتے ہیں یا اگر آپ کو کوئی بھی پرانی اٹیچمنٹ ڈاؤن لوڈ کرنی ہو تو اس کے لئے آپ کو انٹرنیٹ کنیکشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اپنے براؤزر کو کھولیں اور جی میل اکاؤنٹ میں سائن ان کریں اور اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں جائیں اور سیٹنگ پر کلک کریں۔
جب آپ Enable IMAP کو کلک کریں گے تو اس کے ساتھ ہی کچھ اور آپشن کھل جائیں گے۔ ان آپشنز کو آپ تبدیل نہیں کریں گے لیکن اگر یہ آپشن سامنے کی تصویر پر سیٹ نہ ہوئے ہوں تو ان کو سرخ دائروں کے مطابق سیٹ کر دیں۔اس کے بعد Save Changes کے بٹن پر کلک کریں۔ یہاں آپ کی اکاؤنٹ سیٹنگ کا مرحلہ ختم ہو جاتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اپنے براؤزر کو بند کر سکتے ہیں۔
اس کے لئے آپ اپنے کمپیوٹر کی سکرین پر دائیں جانب نیچے Start کے بٹن کو دبائیں اور یہاں کھلنے والی ونڈو میں جو سرچ بار ہو اس میں outlook لکھیں۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں Microsoft OutLook انسٹال ہے تو آپ کو اس ونڈو میں outlook لکھا نظر آئے گا۔ اس پر کلک کرنے سے Microsoft OutLook کھل جائے گا۔
خیال رہے کہ سامنے دی گئی تصویر کے مطابق نمبر 1 والے خانے میں اپنا نام لکھیں اور نمبر 2 والے خانے میں اپنا وہ ای میل لکھیں جو آپ کو Microsoft OutLook کے ساتھ منسلک کرنا ہے جبکہ نمبر 3 اور نمبر 4 والے خانے میں اپناا وہی پاسورڈ ڈالیں جو آپ کے اس ای میل کا پاسورڈ ہے۔ اس کے بعد Next کے بٹن پر کلک کریں۔
Microsoft OutLook ونڈوز کا ایک پروگرام ہے اور Microsoft Office کا حصہ ہے۔ جس کے ذریعے آپ ای میل بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔ اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں جو جی میل یا کسی بھی اور اکاؤنٹ میں آپ کو میسر نہیں ہوتے۔
مثلاّ آپ Microsoft OutLook کے ذريعے اپنی پرانی ای میل بغیر انٹرنیٹ کنکشن کے دیکھ سکتے ہیں یا اگر آپ کو کوئی بھی پرانی اٹیچمنٹ ڈاؤن لوڈ کرنی ہو تو اس کے لئے آپ کو انٹرنیٹ کنیکشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔
آئیے اب ہم یہ جانتے ہیں کہ جی میل کو Microsoft OutLook کے ساتھ منسلک کیسے کیا جاتا ہے۔
سب سے پہلے آپ کو اپنے ای میل کی سیٹنگ تبدیل کرنی ہوں گی۔
اپنے براؤزر کو کھولیں اور جی میل اکاؤنٹ میں سائن ان کریں اور اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں جائیں اور سیٹنگ پر کلک کریں۔
اس کے بعد ایک پیج کھل جائے گا جس میں بہت سے آپشن ہوں گے یہاں آپ کو Forwarding and POP/IMAP پر کلک کرنا ہو گا جس کے بعد آپ کے سامنے نیچے تصویر میں دیا ہوا صفحہ کھل جائے گا۔
اس صفحہ پر Enable IMAP پر کلک کریں۔
جب آپ Enable IMAP کو کلک کریں گے تو اس کے ساتھ ہی کچھ اور آپشن کھل جائیں گے۔ ان آپشنز کو آپ تبدیل نہیں کریں گے لیکن اگر یہ آپشن سامنے کی تصویر پر سیٹ نہ ہوئے ہوں تو ان کو سرخ دائروں کے مطابق سیٹ کر دیں۔اس کے بعد Save Changes کے بٹن پر کلک کریں۔ یہاں آپ کی اکاؤنٹ سیٹنگ کا مرحلہ ختم ہو جاتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اپنے براؤزر کو بند کر سکتے ہیں۔یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب ہم جانیں گے کہ اس اکاؤنٹ کو Microsoft OutLook میں کیسے کنفیگر کیا جائے۔
اس کے لئے آپ اپنے کمپیوٹر کی سکرین پر دائیں جانب نیچے Start کے بٹن کو دبائیں اور یہاں کھلنے والی ونڈو میں جو سرچ بار ہو اس میں outlook لکھیں۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں Microsoft OutLook انسٹال ہے تو آپ کو اس ونڈو میں outlook لکھا نظر آئے گا۔ اس پر کلک کرنے سے Microsoft OutLook کھل جائے گا۔
یہاں آپ نیچے دی گئی تصویر کے مطابق File پر کلک کریں گے۔
اب آپ کے سامنے ایک نیا صفحہ کھلے گا جس میں آپ Add Account پر کلک کریں گے۔
Add Account پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک الگ چھوٹا صفحہ کھلے گا جہان آپ کو اپنا نام اور ای میل کی معلومات لکھنی ہیں۔
اس کھلنے والے صفحے میں دو طریقے سے ای میل کو منسلک کیا جا سکتا ہے لیکن فی الحال ہم پہلے طریق کے مطابق ہی ای میل کو کنفیگر کریں گےجو کہ خودکار طریقے سے ہمارے ای میل کو Microsoft OutLook کے ساتھ منسلک کردے گا۔
خیال رہے کہ سامنے دی گئی تصویر کے مطابق نمبر 1 والے خانے میں اپنا نام لکھیں اور نمبر 2 والے خانے میں اپنا وہ ای میل لکھیں جو آپ کو Microsoft OutLook کے ساتھ منسلک کرنا ہے جبکہ نمبر 3 اور نمبر 4 والے خانے میں اپناا وہی پاسورڈ ڈالیں جو آپ کے اس ای میل کا پاسورڈ ہے۔ اس کے بعد Next کے بٹن پر کلک کریں۔
Next کے بٹن پر کلک کرنے کے اس مرحلے میں آپ کا کام حتم ہوا۔ اب آپ کے سامنے ایک اور صفحہ کھلے گا جس میں آپ کے ای میل کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور آپ کا ای میل تلاش کرنے کے پیغام سامنے دی گئی تصویر کے مطابق آ رہے ہوں گے۔ یہ مرحلہ مکمل ہونے میں کچھ وقت بھی لگ سکتا ہے لہذا اس مرحلے کے مکمل ہونے تک انتظار کریں۔ یہ مرحلہ مکمل ہونے پر تصویر نمبر 2 کی طرح آپ کو e-mail account successfully configured کا پیغام لکھا نظر آئے گا۔ اب آپ تصویر نمبر 2 کے مطابق Finish کے بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد Microsoft OutLook آپ کے ای میل پر ٹیسٹ میسج بھیجے گا۔ اور اس کے ساتھ ہی آپ کا ای میل اکاؤنٹ Microsoft OutLook کے ساتھ منسلک ہو چکا ہے۔
نوٹ:- تمام مراحل کے مکمل ہونے کے بعد آپ اپنی ای میل فوراّ اپنے OutLook میں نہیں پائیں گے بلکہ Microsoft OutLook آپ کی تمام ای میلز کو سرور سے ڈاؤن لوڈ کرے گا جس کی پراگرس آپ اپنے اکاؤنٹ کے نیچے ایک بار کی صورت میں دیکھ پائیں گے اور جوں جوں آپ کی ای میل ڈاؤن لوڈ ہوتی جائیں گی آپ کو ایک ایک مخصوف آواز کے ذریعے اور دائیں جانب نیچے ایک پاپ اپ ونڈو میں اس کے بارے میں مطلہ کیا جاتا رہے گا اور ساتھ ہی کچھ ای میلز آپ کو اپنے ان باکس میں بھی نظر آنے لگیں گی۔ البتہ اس دوران آپ Microsoft OutLook سے ای میل بھیج سکتے ہیں۔
اگر آپ Microsoft OutLook کے بارے میں کچھ مزید جاننا چاہتے ہیں یا اس میں سے کسی مرحلے پر آپ کو کوئی دشواری ہوتی ہے تو برائے مہربانی کمنٹ میں اس کا ذکر کریں یا اوپر Contact Us پر کلک کر کے ہم سے رابطہ کریں۔ ہم اگلی پو سٹ میں اس کے بارے میں آپ کو مزید آگاہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔